گدھے اور خرگوش کی مزاحیہ کہانی لطیفہ

گدھے اُور خرگوش کی مزاحیہ کہانی, ٹوپی کیوں نہیں پہنی

ایک جنگل میں شیر نے اعلان کر دیا. کہ کوئی بھی سنیئر جانور جونیئر جانور جانور کو, کہیں بھی روک کے ڈسپلن چیک کر سکتا ہے. اُور اسے  سزا بھی دے سکتا ہے

باقی کسی جانور نے تو اس بات پر عمل نہ کیا. لیکن گدھے میاں نے اسے سیریس لے لیا. اور پہلے ہی دن خرگوش کو پکڑ کر ایک زور دار تھپڑ مارا, اور پوچھا آپ نے ٹوپی کیوں نہیں پہنی. خرگوش روتا ہوا بولا, بڑے میاں آپ کو تو پتہ ہے میرے کان بڑے ہیں, اس لیے نہیں پہنی, گدھے نے کہا چلو ٹھیک ہے جاو

دوسرے دن گدھے نے پھر خرگوش کو پکڑ کر زور دار تھپڑ مارا. اور پوچھا آپ نے ٹوپی کیوں نہیں پہنی. خرگوش بولا آپ کو کل بھی بتایا تھا, کہ میرے کان بڑے ہیں. اس لیے نہیں پہنی. گدھے بولا اچھا ٹھیک ہے جاو. تیسرے دن پھر گدھے نے خرگوش کے ساتھ ویسا ہی کیا. اب خرگوش سے رہا نہیں گیا. خرگوش سیدھا شیر کے پاس گیا اور سارا واقعہ بیان کیا. شیر نے گدھے کو بولایا اور کہا, اپ خرگوش سے کچھ اور بھی تو پوچھ کے مار سکتے ہو. روز ٹوپی کا مت بولا کرو

شیر نے گدھے کو کہا کہ اگلی دفعہ جب آپ خرگوش کو پکڑتے ہو, تو اسے بولومیرے لیے سموسے لے او. اگر خرگوش ساتھ املی چٹنی لائے تو اسے مارو اور بولو میں نے آلو بخارا چٹنی کھانی تھی. اور اگر آلو بخارا چٹنی لائے تو اسے بولو, میں نے املی چٹنی کھانی تھی

خرگوش نے بھی گدھے اور شیر کی ساری باتیں سن لی. اگلے روز گدھے نے خرگوش کو پکڑا اور بولا, میرے لیے سموسے لے آو. خرگوش گیا اور گدھے کےلیے سموسے لے آیا, اور ساتھ میں املی چٹنی اور آلو بخارا چٹنی دونوں لے آیا. جب گدھے نے دیکھا کہ خرگوش دونوں چٹنی ساتھ لے آیا ہے. تو گدھے نے خرگوش کو زور دار تھپڑ مارا, اور بولا آپ مجھے یہ بتاوں آپ نے ٹوپی کیوں نہیں پہنی

اپنا تبصرہ بھیجیں