کیا میں چور ہو سبق اموز کہانی 37

کیا میں چور ہوں ! ایک سبق آموز کہانی

آج میں گھر سے جلدی نکلا تھا.مجھے جوب کی آفر آئی تھی تو اس کے انٹروئیو کےلیے جانا تھا.میں جلدی سے بس سٹینڈ پر پہنچا اور اپنی گاڑی کا انتظار کرنے لگا.مجھے زیادہ ٹائم انتظار نہیں کرنا پڑا جلدی ہی میری گاڑی آگی اور میں سوار ہو گیا میری بد قسمتی یہ تھی کہ گاڑی سواریوں سے فل بھری ہوئی تھی بیٹھنا تو دور کی بات کھڑے ہونے کےلیے بھی بہت مشکل سے جگہ ملی.میرے سامنے جو شخص کھڑا تھا دیکھنے میں کوئی نہائت امیر ادمی لگتا تھا.وہ بار بار میری طرف دیکھ رہا تھا.
خیر میں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ بس نے ایک زور دار جھٹکا لیا جس کی وجہ سے میں اس شخص کے ساتھ ٹکرا گیا.بس میرا اس شخص کے ساتھ ٹکرانا تھا وہ جلدی سے پیچھے مڑا اور مجھے زور سے دھکا دیا اور ساتھ ہی مجھے چور بول کر گالیاں دینے لگا.میں کافی پریشان ہو گیا اور جب اپنے آس پاس کے لوگوں کی طرف دیکھا تو سب مجھ پر ہنس رہے تھے.میں اسے کچھ نہیں بولا اور تھوڑا پیچھے ہو کر آپنی جگہ تبدیل کر لی

کیا میں چور ہو سبق اموز کہانی
اس کے بعد سارے رستے میں لوگوں کی نظر مجھ پر تھی اور اپس میں چے مگوئیاں کرتے رہے خدا خدا کر کے میرا سٹاپ آیا اور میں گاڑی سے نیچے اُتر گیا اس واقعہ کی وجہ سے میں اتنا پریشان ہوگیا تھا کہ میرا انٹروئیو بھی اچھا نہ ہوا.میں گھر واپس اکے شیشے کے سامنے کھڑا ہو کر یہی سوچتا رہا کہ کیا میں چور ہوں.اسی طرح دن گزرتے گے اور یہ بات میں تقریبن بھول چکا تھا
کچھ دن بعد مجھے پھر کسی کام کے سلسلے میں باہر جانا تھا میں گاڑی میں سوار ہو گیا اُس دن بھی رش زیادہ تھا اور بیٹھنے کی جگہ نہ ملی میں کھڑے سفر کرنے لگا اچانک بس نے جھٹکا کھایا تو میرے سامنے کھٹرا شخص ایک دوسرے آدمی کے ساتھ لگا تو سامنے والا اسے گالیاں دینے لگا اور چور بھی بولا یہ دیکھ کے مجھ سے بھی رہا نہیں گیا اور میں بھی ہنسنے لگا لیکن پھر میں یہ دیکھ کے پریشان ہو گیا کے میرے سامنے والا شخص گالیاں سن کر بھی مسکرا رہا تھا
جب وہ گاڑی سے اُترا تو میں بھی اس کے پیچھے اُتر گیا اور اسے روک کر پوچھا کہ گاڑی میں آپ کو وہ شخص چور بول رہا تھا اور آپ ہنس رہے تھے
وہ مسکرایا اور کیا ہی خوبصورت بات کی کہ
وہ شخص جو مجھے چور کہ رہا تھا مجھے دیکھے ہوئے اسے صرف ایک لمحہ ہوا تھا.جبکہ میں آپنے اپ کو 30 سال سے جانتا ہوں

لوگوں کا کیا ہے وہ تو باتیں کرتے ہیں اپ اپنے اپ کو دیکھوں کیوں کہ سب سے زیادہ اپ خود اپنے اپ کو جانتے ہو

یوٹیوب چینل یہاں سے سبسکرائیب کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں