سبق آمُوز کہانیاں

بادشاہ اور 3 وزیر سبق آمُوز کہانی

بادشاہ اور وزیر کی سبق آموز کہانی

 

کہتے ہیں کہ کسی زمانے میں ایک بہت ہی زھین بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ وہ بادشاہ اپنی زہانت کی وجہ سے کافی مشہور تھا۔ ایک دفعہ بادشاہ نے آپنے 3 وزیروں کو دربار میں بلایا۔ اور ان سے کہا کہ باغ میں جا کر ، میرے لیے ایک ایک تھیلا پھلوں سے بھر کے لے آو۔ تمام وزیر یہ حُکم سن کے حیران ہوئے۔ خیر تمام وُزراں نے ایک ایک تھیلا لیا اور باغ میں پھل توڑنے چلے گے۔

 

 

سبق آموز کہانی ۔ بادشاہ اور وزیر

 

پہلا وزیر ۔ پہلے وزیر نے بادشاہ کے پسندیدہ اور تازہ پھل توڑ کر تھیلے میں ڈالے۔ تاکہ بادشاہ خوش ہو۔

 

دوسرہ وزیر ۔ دوسرے وزیر نے سوچا کہ بادشاہ نے کونسا تھیلا کھول کر پھل دیکھنے ہیں۔ اس لیے اس نے جلدی جلدی میں کچے اور گلے سڑے پھل توڑ کر تھیلے میں ڈال لیے۔

 

تیسرہ وزیر ۔ تیسرے وزیر کے دل میں بھی خیال آیا کہ بادشاہ صرف باہر سے تھیلا دیکھے گا بھرا ہوا۔ اسی لیے ٹائم ضائع کیے بنا ہی تھیلا بھرا جاے۔ خیر تیسرے وزیر نے آپنا تھیلا گھاس بھوس سے بھر لیا۔ اور واپس چلا گیا۔

 

دوسرے دن بادشاہ نے تینوں وزیروں کو آپنے تھیلے سمیت دربار میں بلایا۔ اور درباریوں کو حکم دیا کہ ان تینوں وزیروں کو ان کے تھیلے سمیت ایک مہینے کےلیے جیل میں بند کر دو۔ اور ساتھ ہی یہ حکم دیا کہ ان کو کھانے کےلیے کوئی چیز نہیں دینی ۔ یہ صرف تھیلے والے پھل ہی کھائیں گے۔ بادشاہ کے حکم پر تینوں وزراں کو جیل میں بند کر دیا گیا۔

 

 

پہلا وزیر جس نے بادشاہ کےلیے تازہ اور اچھے پھل جمع کیے تھے۔ اس نے مزے سے ایک مہینہ پھلوں پر گزار لیا۔ دوسرہ وزیر جس نے گلے سڑے پھل جمع کیے تھے ۔ وہ ان خراب پھلوں کی وجہ سے بیمار ہو گیا۔ جبکہ تیسرا وزیر جس نے تھیلے میں گھاس بھوس جمع کیا تھا۔ وہ بمشکل ہی کچھ دن زندہ رہا۔ اور بھوک کی وجہ سے مر گیا۔

آئے اب ہم آپنے آپ سے پوچھتے ہیں ! کہ ہم کیا جمع کر رہے ہیں

 

 

آپ اس وقت جس باغ میں ہیں۔ چاہے تو نیک عمال جمع کر سکتے ہیں۔یا پھر خراب۔

 

مگر یاد رہے جب بادشاہ حقیقی کا حکم صادر ہو گا۔ تو آپ کو جیل یعنی قبر میں ڈال دیا جائے گا۔ اور آج اگر تھوری محنت کرکے نیک عمل جمع کرلیں۔ تو وہاں آسان اور آرام دہ زندگی گزاریں گے۔

 

آخرت کی فکر کریں

 

آور اگر ہو سکے تو اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں۔ ہو سکتا ہیں آپکی وجہ سے یہ بات کسی کے دل میں اُتر جائیں۔

Leave a Comment

Translate »